پنجاب میں عوامی مقامات بند، سرکاری دفاتر میں شہریوں کا داخلہ ممنوع

پنجاب میں عوامی مقامات بند، سرکاری دفاتر میں شہریوں کا داخلہ ممنوع
کیپشن: دکانیں، شاپنگ مالز، ہوٹل اور ریسٹورنٹس رات 10 بجے بند کردیے جائیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث حفاظتی انتظامات مزید سخت کرتے ہوئے تمام سرکاری دفاتر میں عام شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

 محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے نوٹی فکیشن کے مطابق دکانیں، شاپنگ مالز، ہوٹل اور ریسٹورنٹس رات 10 بجے بند کردیے جائیں گے جب کہ میڈیکل اسٹورز اور کریانے کی دکانیں معمول کے مطابق کھلی رہیں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظرپنجاب حکومت نے تمام سرکاری دفاترمیں عوام کا داخلہ بند کردیا گیا ہے اس کے علاوہ مری سمیت پنجاب بھر کے سیاحتی مقامات کو بھی سیاحوں کے لیے  بند کردیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 300 سے زائد ہوگئی ہے جس میں سے 2 ہلاکتیں رپورٹ ہوچکی ہیں۔