Get Alerts

حماس کا ایرانی سکیورٹی چیف علی لاریجانی کی شہادت پر اظہار تعزیت

حماس کا ایرانی سکیورٹی چیف علی لاریجانی کی شہادت پر اظہار تعزیت

تہران: حماس نے ایرانی سکیورٹی چیف علی لاریجانی پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی شہادت پر ایرانی عوام اور قیادت سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق حماس نے بدھ کے روز تہران پر ہونے والے اسرائیلی حملے کو دھوکے پر مبنی کارروائی قرار دیا اور کہا کہ یہ حملہ پورے خطے کے لیے خطرہ ہے۔

حماس نے علی لاریجانی کے فلسطینی کاز کی حمایت میں کردار کو سراہا اور اس حملے کو ایران کے خلاف کھلی جارحیت قرار دیا۔

ٹیگز: