Get Alerts

واٹس ایپ میں "گیسٹ چیٹ" فیچر کی آزمائش

واٹس ایپ میں

کیلیفورنیا: واٹس ایپ نے اپنے گیسٹ چیٹ نامی نئے فیچر کا آغاز کیا ہے، جو ایسے لوگوں کے ساتھ چیٹ کرنے کی اجازت دیتا ہے جو واٹس ایپ استعمال نہیں کرتے۔

رپورٹس کے مطابق یہ فیچر فی الحال اینڈرائیڈ اور آئی او ایس بیٹا صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ صارف ایک شیئر ایبل انوائیٹ لنک بنا سکتا ہے، جسے حاصل کرنے والا فرد واٹس ایپ اکاؤنٹ کے بغیر عارضی طور پر چیٹ میں شامل ہو سکتا ہے۔

گیسٹ صارف کی پروفائل پر "گیسٹ" لیبل ظاہر ہوگا اور تمام چیٹ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے ذریعے محفوظ رہے گی۔ تاہم، گیسٹ صارف کے لیے کچھ پابندیاں ہوں گی: وہ گروپ کا حصہ نہیں بن سکتا، میڈیا فائلز یا اسٹیکرز شیئر نہیں کر سکتا، اور وائس یا ویڈیو کالز بھی نہیں کر سکتا۔

یہ چیٹ عارضی ہوگی اور اگر 10 دن تک کوئی سرگرمی نہ ہو تو لنک خودکار طور پر ختم ہو جائے گا۔

واٹس ایپ کا مقصد اس فیچر کے ذریعے غیر رجسٹرڈ صارفین کے ساتھ رابطے کو آسان بنانا ہے، تاہم ابھی یہ محدود صارفین تک ہی دستیاب ہے اور تمام صارفین کے لیے کب متعارف کرایا جائے گا، یہ واضح نہیں۔

ٹیگز: