ملک کو نگران حکومت کے حوالے نہیں کر سکتے: شاہد خاقان عباسی

ملک کو نگران حکومت کے حوالے نہیں کر سکتے: شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اس وقت ملک کو نگران حکومت کے حوالے نہیں کر سکتے اور ملکی معیشت کی بحالی کیلئے مشکل فیصلے کرنے ہوں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں ہمارے پاس دو ہی راستے ہیں کہ حکومت میں رہ کر مشکل فیصلے کریں یا پھر حکومت چھوڑ کر عوام کے پاس چلے جائیں۔ حکومتی اتحاد کا خیال ہے کہ مدت پوری کرنی چاہئے کیونکہ موجودہ حالات میں ملک کو نگران سیٹ اپ کے حوالے نہیں کیا جا سکتا۔ 
ان کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت نازک صورتحال سے دوچار ہے اور ملکی معیشت کیلئے مشکل فیصلے ناگزیر ہیں۔ معیشت کی بہتری کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا ہو گا اور فی لیٹر پٹرول میں 47 روپے اضافے کی ضرورت ہے مگر کوشش کریں گے کہ عوام پر زیادہ بوجھ نہ پڑے۔ 
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ممبران قانونی طور پر قومی اسمبلی کے رکن اسمبلی ہیں اور اگر وہ اپنے استعفے واپس لینا چاہیں تو لے سکتے ہیں جبکہ میں میر ےخیال میں صدر اور گورنر کو رہنا چاہئے اور اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرنی چاہئے۔ 

مصنف کے بارے میں