Get Alerts

سندھ میں خواتین کے لیے پنک بسیں متعارف، 27 ویں آئینی ترمیم پر شرجیل میمن کی وضاحت

سندھ میں خواتین کے لیے پنک بسیں متعارف، 27 ویں آئینی ترمیم پر شرجیل میمن کی وضاحت

کراچی:سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے بتایا ہے کہ بی آر ٹی میں خواتین کے لیے پنک بسیں شروع کی جا رہی ہیں تاکہ خواتین کو محفوظ اور بااختیار سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ بھر میں نظام اپ گریڈ کر رہا ہے اور اگلے ہفتے ڈبل ڈیکر اور ای وی بسیں بھی متعارف کرائی جائیں گی۔

شرجیل میمن نے کہا کہ نمائش سے سرجانی تک پنک بی آر ٹی بس پہلے ہی چلنا شروع ہو گئی ہے، اور خصوصی افراد کے لیے مفت بائیک سروس پر بھی بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے عوامی سہولت کو حکومت کی اولین ترجیح قرار دیا اور کہا کہ حکومت کا کام صرف اقتدار حاصل کرنا نہیں بلکہ عوام کی بھلائی سوچنا ہے۔

مزید برآں، سینئر وزیر نے 27 ویں آئینی ترمیم پر بھی بات کی، اور کہا کہ یہ ترمیم ہر صوبے کو برابر نمائندگی فراہم کرنے اور میثاق جمہوریت پر عمل درآمد کے لیے بہترین اقدام ہے۔ بڑی بار ایسوسی ایشنز نے بھی اس ترمیم کو سراہا ہے۔

ٹیگز: