مولانا فضل الرحمن کی دینی سیاسی خدمات قابل تعریف ہیں : مولانا طارق جمیل

مولانا فضل الرحمن کی دینی سیاسی خدمات قابل تعریف ہیں : مولانا طارق جمیل


فیصل آباد:مذہبی سکالرممتازتبلیغی رہنما وعالم دین مولانا طارق جمیل نے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی دینی سیاسی خد مات کو سراہتے ہوئے کہا کہ نفرت کے خاتمے کیلئے علماء کرام کی کوششیں قابل تعریف ہیں، تبلیغ دین، سیاست سمیت دین اسلام کے تمام شعبوں سے محبت مسلمانوں کا خاصہ ہے۔ کسی بھی شعبے سے نفرت دینی ودنیاوی مسائل کو جنم دیتی ہے۔


ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے ضلعی امیر مخدوم زادہ سید محمد زکریا شاہ کی قیادت میں ایک وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔مولانا طارق جمیل نے جمعیت اور خصوصا قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی دینی سیاسی خد مات کو نہ صرف سراہا بلکہ اکابر علماء کی جدوجہد کو مزید بڑھانے کے لیے حوصلہ افزائی بھی کی۔