پانی کے بلوں میں اضافے کا فیصلہ

پانی کے بلوں میں اضافے کا فیصلہ

لاہور:  وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے پانی کا ٹیرف بڑھانے کی منظوری دے دی ۔


چودھری پرویز الٰہی کے زیر صدارت ایل ڈی اے  کی گورننگ  کے اجلاس میں گھریلو اور کمرشل پانی کے ٹیرف میں اضافے کی منظوری دی گئی، لاہور  کے رہاشی پانی کے بلوں کی مد میں 72 سے 785 روپے اضافی رقم ادا کریں گے۔

واسا حکام کے مطابق بلوں کی وصولی کیلئےگھروں کو مختلف کیٹگریز میں تبدیل کیا گیا ہے جس کے مطابق  تین مرلے کے گھر کا پانی کا بل 287 روپے سے بڑھا کر 358 روپے کردیا گیا ہے ، پانچ مرلے کے گھر کا پانی کا بل 375 روپے سے بڑھا کر 468 روپے، سات مرلے تک کے گھر کا پانی کا بل 464 روپے سے بڑھا کر 580 روپے کیا گیا ہے 

واسا نے  دس مرلے کے گھر کا پانی کا بل 553 روپے سے بڑھا کر 691 روپے، 15 مرلے کے گھر کا پانی کا بل 641 روپے سے بڑھا کر 802 روپے، ایک کنال کے گھر کا پانی کا بل 873 روپے سے بڑھا کر 1310 روپے کردیا ، دو کنال کا گھر رکھنے والوں سے پانی کے  بل کی مد میں   1658 روپے وصول کیئے جائیں گے ۔ اس سےپہلے دوکنال کے گھر کا پانی کا بل  1105 روپےتھا ۔