کاروں کی قیمتوں میں کمی  ہوگئی

  کاروں کی قیمتوں میں کمی  ہوگئی

ریاض: کاروں کی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔ امارات میں کاروں خاص طور پر استعمال شدہ کاروں کی قیمتوں میں   گزشتہ سال کی نسبت  تقریباً 15 فیصد تک کمی ہوگئی۔ اس کی وجہ  نئی کاروں کی ترسیل میں بہتری  اور چین کی تیار کردہ کاریں  بھی بتائی جارہی ہے ۔ اس بارے میں صنعت کاروں کا کہنا ہے کہ اس سال قیمتیں مزید گر سکتی ہیں لیکن بعد میں مستحکم ہوں گی کیونکہ آبادی میں مزید اضافے کے ساتھ طلب میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

 اس کے علاوہ  رمضان  کے دوران فروخت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ آٹو موٹیو ڈیجیٹل پلیٹ فارم الگوڈریون  کے مطابق 
  قیمتوں میں گزشتہ سال 14.8 فیصد کمی واقع ہوئی تھی ۔

صنعت کاروں کاکہنا ہےکہ  استعمال شدہ کاریں 2023 کے آخر میں تقریباً دوگنی تیزی سے فروخت ہو رہی تھیں جیسا کہ وہ سال کے آغاز میں تھیں۔ استعمال شدہ کاروں کی مارکیٹ 2023 میں کافی مستحکم تھی۔متحدہ عرب امارات خطے میں استعمال شدہ کاروں کی سب سے بڑی منڈیوں میں سے ایک ہے۔چینی صنعتکار بھی مارکیٹ میں مختلف ماڈلز متعارف کرارہے ہیں۔

امکان ظاہر کیاجارہا ہے کہ  متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ 2024 کے دوران استعمال شدہ کاروں کی قیمتوں میں مزید 15 فیصد کمی دیکھے گی۔صنعت کاروں کے نزدیک ایس یو وی بھی کاروں کے شوقین کے لیے اہمیت اختیار کرتی جارہی ہے ۔

مصنف کے بارے میں