پی ایس ایل 9، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 145 رنز کاٹارگٹ دے دیا

 پی ایس ایل 9، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 145 رنز کاٹارگٹ دے دیا

ملتان :اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 145 رنز کاٹارگٹ دے دیا۔پی ایس ایل 9 کے پانچویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو جیت کےلیے 145 رنز کا ہدف دیا ہے۔ ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ 

یونائیٹڈ کی ٹیم ابتدا سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے سلمان علی آغا نے 52 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ جارڈن کوکس 41 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

دیگر کھلاڑیوں میں کولن منرو 8، ایلکس ہیلز 2، اعظم خان 13، شاداب خان 11، نسیم شاہ 2، فہیم اشرف نے ایک جبکہ عماد وسیم، ٹائمل ملز اور عبید شاہ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔ سلطانز کی جانب سے عباس آفریدی اور محمد علی نے 3، 3 وکٹیں لیں۔ اسامہ میر نے دو جبکہ ڈیوڈ ویلی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

مصنف کے بارے میں