ملتان سلطانز نے اسلام آباد کو شکست دیکر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی

  ملتان سلطانز نے اسلام آباد کو شکست دیکر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی

ملتان :ملتان سلطانز نے  اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی ۔ایچ بی ایل پی ایس ایل 9  میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی ۔ملتان سلطانز نے مطلوبہ ٹارگٹ145 رنز  19.5 اووروں میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ملتان سلطانز کی طرف سے بیٹنگ کرتے ہوئے  محمد رضوان نے 43 ،  ڈیوڈ میلن نے صفر، ریز ہینڈرکس نے58،یاسر خان8، افتخار احمد 18، خوشدل شاہ3، ڈیوڈ ویلے7 سکور بناکر پویلین لوٹے ۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے نسیم شاہ نے دو،  عماد وسیم نے ایک ، ٹائمل ملز نے  ایک،  شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔ 
پی ایس ایل 9 کے پانچویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو جیت کےلیے 145 رنز کا ہدف دیا تھا۔ ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔
یونائیٹڈ کی ٹیم ابتدا سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے سلمان علی آغا نے 52 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ جارڈن کوکس 41 رنز بنا کر نمایاں رہے۔دیگر کھلاڑیوں میں کولن منرو 8، ایلکس ہیلز 2، اعظم خان 13، شاداب خان 11، نسیم شاہ 2، فہیم اشرف نے ایک جبکہ عماد وسیم، ٹائمل ملز اور عبید شاہ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔ سلطانز کی جانب سے عباس آفریدی اور محمد علی نے 3، 3 وکٹیں لیں۔ اسامہ میر نے دو جبکہ ڈیوڈ ویلی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

مصنف کے بارے میں