شام میں جاری جھڑپیں ترک سرحد کے قریب پہنچ گئیں

شام میں جاری جھڑپیں ترک سرحد کے قریب پہنچ گئیں

دمشق:شام میں بشار الاسد انتظامیہ کے مخالف احرارالشام اور ہیت التحریر گروپوں کے درمیان جاری شدید جھڑپیں ترکی کی جلوے گیوز سرحدی چوکی کے مقابل واقع بابل ہوا سرحدی دروازے تک پہنچ گئی ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق احرارالشام اور ہیت التحریر سے منسلک بعض گروپوں کے درمیان کل شام کے وقت جھڑپیں شروع ہو ئیں۔ہیت التحریر شام گروپ نے دوپہر کے بعد ترکی کی سرحد سے تقریباً 12 کلو میٹر فاصلے پر واقع تحصیلوں سرمدہ اور دانا کے ایک بڑے حصے پر قبضہ کر لیا ہے۔

جبکہ احرار الشام گروپ نے سالکن کے علاقے حریم قلعہ اور جبل الزیویہ کے مشرقی حصے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔دونوں گروپوں کے درمیان جھڑپیں ترکی کے ضلع حطائے کی سرحدی چوکی کے مقابل واقع اور احرارالشام کے زیر کنٹرول بابل ہوا سرحدی چوکی کے جوار تک پہنچ گئی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں