برمنگھم: ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025 کے اہم میچ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان آج کھیلا جانے والا مقابلہ اچانک منسوخ کر دیا گیا ہے۔ بھارتی ٹیم نے پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کر دیا، جس کے بعد ٹورنامنٹ کی انتظامیہ ڈبلیو سی ایل نے باقاعدہ طور پر میچ کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔
ذرائع کے مطابق بھارتی کھلاڑیوں نے شرط رکھی کہ اگر پاکستان کی جانب سے سابق کپتان شاہد آفریدی میدان میں ہوں گے تو وہ میچ نہیں کھیلیں گے۔ بھارتی ٹیم کے اہم کھلاڑی یوسف پٹھان، عرفان پٹھان، ہربھجن سنگھ سمیت دیگر نے ذاتی اختلافات اور بغض کی بنیاد پر میچ میں شرکت سے انکار کیا، جس سے کرکٹ کے شائقین کو شدید مایوسی ہوئی ہے۔
ڈبلیو سی ایل انتظامیہ نے کہا ہے کہ باقی میچز شیڈول کے مطابق کھیلے جائیں گے اور آج کے میچ کے لیے خریدے گئے ٹکٹس کی مکمل رقم شائقین کو واپس کر دی جائے گی۔
یہ واقعہ ایک بار پھر کھیل کو سیاسی اور ذاتی بنیادوں پر استعمال کرنے کی روش کو بے نقاب کرتا ہے، جس سے بین الاقوامی کھیلوں کی روح کو نقصان پہنچتا ہے۔