Get Alerts

دشمن کی جارحیت کا خاتمہ ہی جنگ رکوانے کا واحد راستہ ہے:ایرانی صدر

 دشمن کی جارحیت کا خاتمہ ہی جنگ رکوانے کا واحد راستہ ہے:ایرانی صدر

تہران / جنیوا:ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران خطے میں امن کا خواہاں ہے، مگر موجودہ صورتحال میں مسلط کردہ جنگ کو ختم کرنے کا واحد حل دشمن کی جارحیت کو بلا شرط طور پر روکنا ہے۔صدر پزشکیان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ "ایکس" پر جاری ایک بیان میں کہا کہ "ہم نے ہمیشہ امن و استحکام کی کوشش کی ہے، لیکن اس وقت امن اسی صورت ممکن ہے جب صیہونی دہشت گردوں کی مہم جوئی کو مستقل طور پر روکا جائے۔

ایرانی صدر نے واضح کیا کہ اگر دشمن کی کارروائیاں جاری رہیں تو ایران کا ردعمل "زیادہ سخت اور افسوسناک" ہوگا۔یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب مشرقِ وسطیٰ کی صورت حال مزید کشیدہ ہوتی جا رہی ہے۔ برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لَیمی جنیوا پہنچ چکے ہیں، جہاں وہ یورپی وزرائے خارجہ اور ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ ہونے والے اہم مذاکرات سے قبل مشاورت کریں گے۔

ڈیوڈ لَیمی نے کہا ہے کہ سفارتی حل تلاش کرنے کے لیے اگلے دو ہفتے نہایت اہم ہیں، اور یہی ایک موقع ہے جس سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ادھر ذرائع کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو اسرائیل کے خلاف کسی بھی ممکنہ فوجی کارروائی سے باز رہنے کے لیے دو ہفتے کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے۔

یورپی سفارتی حلقوں کو امید ہے کہ اس محدود وقت میں فریقین کے درمیان کوئی جامع سفارتی سمجھوتہ طے پا سکتا ہے، جس کے ذریعے بڑھتی ہوئی کشیدگی کو روکا جا سکے۔

ٹیگز: