افغانستان میں خواتین کے پہلے ٹی وی چینل کا افتتاح (آج) ہوگا

افغانستان میں خواتین کے پہلے ٹی وی چینل کا افتتاح (آج) ہوگا

کابل:افغانستان میں خواتین کا پہلا ٹیلی وڑن چینل اپنی نشریات شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔ ایک ایسے معاشرے میں جہاں زندگی کے ہر شعبے پر مرد چھائے ہوئے ہیں، اپنی نوعیت کا یہ واحد ٹیلی وڑن اسٹیشن خوش گوار اضافہ ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق زن ٹی وی اپنی نشریات کا آغازآج( اتوار سے) کررہا ہے جس کے تمام پروڈیوسر اور اینکر خواتین سے لیے گئے ہیں۔اگرچہ اکثر افغان ٹی وی چینلز پر خواتین نیوز ریڈرز دکھائی دیتی ہیں۔
مگر ٹیلی وڑن کے تمام عملے کا خواتین پر مشتمل ہونا ایک منفرد بات ہے۔خواتین کے لیے ٹیلی وڑن کا آغاز اس جانب اشارہ ہے کہ روزانہ رونما ہونے والے تشدد کے واقعات کے باوجود افغان معاشرے میں تبدیلی آ رہی ہے، اگرچہ اس کی رفتار سست ہے۔

یاد رہے افغانستان میں طالباں دور میں بھی سخت پابندیا ں عائد تھیں، لیکن افٖغانستان میں طالبان کی حکومت جانے کے بعد حالات تبدیل نہیں ہوئے تھے۔اب افٖغان معاشرے میں تبدیلی رونما ہو رہی ہیں امریکا میں مقیم ایک افغان لڑکی نے اپنے طیارے  پر پوری دنیا کا چکر لگانا شروع کیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں