پاکستان میں پہلے چینی اخبار نے پڑھنے والوں کے دل جیت لیے

پاکستان میں پہلے چینی اخبار نے پڑھنے والوں کے دل جیت لیے

اسلام آبادپاکستان سے چینی زبا ن میں پہلا ہفتہ روز شائع ہو رہا ہے جس کا نام خوشاں ویکلی ہے،اخبار کے منتظمین کہتے ہیں کہ اُن کے اخبار کی اشاعت پانچ ہزار ہے اور قارئین کی تعداد ساٹھ ہزار ہے۔اس اخبارکا دفتر اسلام آباد میں دو سال سے کام کر رہا ہے۔ اس ہفتے میں چینی اخبار کا21ایڈیشن شائع ہوا ہے، اخبار کے عملے میں پاکستانی اور چینی افراد شامل ہیں۔
چینی اخبار کے دفتر کو دیکھ کر ایسا نہیں لگتا کہ یہ پاکستان میں واقع ہے،دیواروں پر تصاویر،روایتی چینی قہوہ سبھی لوزمات بیجنگ کے ماحول کی عکاسی کرتے ہیں۔


اخبار کی چیف ایڈیٹر رما کہتی ہیں کہ 'اخبار پاکستان اور چین میں کاروبار کے حوالے سے خاص طور پر کام کرتا ہے۔ اس کے علاوہ اس کی ادارتی پالیسی میں دونوں ملکوں کی ثقافت، سیاحت اور تفریح سے متعلق خبروں ہماری اخبار کی زینت بنایا جاتا ہے
چینی زبان میں 'خوا' کا مطلب ہے پھول اور 'شاں' کا معنی ہے کاروبار۔ اس طرح لفظی معنی ہوا پھول کاروبار لیکن لغوی معنی ہے خالص کاروبار۔
اخبار چینی زبان کے ساتھ انگریزی میں بھی شائع ہوتا ہے۔ ادارے کے مطابق اس کے صارفین میں پاکستان میں چینی سفارت خانے کا عملہ، چینی کمپنیوں میں کام کرنے والا سٹاف بھی شامل ہے جبکہ پاکستان اور چین میں موجود کاروباری افراد بھی اسے شوق سے پڑھتے ہیں۔
ادارے کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں ہفتہ وار اخبار کو روزنامے کے صورت دینا چاہے گا۔ ان کی نظر میں پاکستان میں چینی زبان کی صحافت کا مستقبل روشن ہے۔
اخبار سے منسلک پاکستانی ایڈیٹر ارسلان رضا کا کہنا ہے اس وقت پاکستان میں چار لاکھ چینی موجود ہیں جبکہ صرف اسلام آباد میں ان کی تعداد 20 ہزار سے زائد ہے۔ارسلان کا مزید کہنا تھا خواشاں پاکستان اور چین میں پڑھنے والوں کا اعتماد ضرور حاصل کرے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں