امریکی سیکرٹ سروس سے2001سے لیکر اب تک 1,024کمپیوٹر گم یا چوری ہو چکے ہیں: رپورٹ

امریکی سیکرٹ سروس سے2001سے لیکر اب تک 1,024کمپیوٹر گم یا چوری ہو چکے ہیں: رپورٹ

نیویارک: امریکہ کی سیکرٹ سروس کا معیار اگر چیک کرنا ہو تو اس کے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ اس بڑے اور اتنہائی حساس ادارے کے 2001سے لیکر اب تک 1,024کمپیوٹر گم یا چوری ہوچکے ہیں۔جاری ہونے والی اتہائی اہم رپورٹ میں کہا گیاہے کہ ایجنسی اپنے آلات کو سنبھالنے میں ناکام رہی ہے ۔

ایجنسی کے نا صرف 1,024اہم کمپیوٹر جن میں حساس قسم کا ڈیٹا تھا بلکہ ان سالوں میں 736فون ، 121پستولیں ، رائفل وغیرہ بھی چوری ہوئی ہیں۔جبکہ جوڈیشل واچ کے مطابق کمپیوٹر وں کے علاوہ 744لیپ ٹاپ ، 258ڈیسک ٹاپس، اور 22ٹیبلٹس شامل ہیں۔واضع رہے کہ سیکرٹ سروس ایجنسی کی 2001میں چھ جدید گاڑیاں بھی چوری ہو گئی تھیں جن کا ابھی تک سراغ نہیں لگ سکا۔

جوڈیشل واچ نے ساری معلومات فریٖڈم آف انفارمیشن ایکٹ کے تحت حاصل کیں ۔