حکومت کا پیپلز پارٹی کے 4مطالبات کے حوالے سے مذاکرات کا فیصلہ

حکومت کا پیپلز پارٹی کے چار مطالبات کے حوالے سے مزکرات کا فیصلہ کر لیا جس کے لیے حکومتی ٹیم 27 دسمبر سے قبل پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماوں سے رابطہ کرے گی

حکومت کا پیپلز پارٹی کے 4مطالبات کے حوالے سے مذاکرات کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت کا پیپلز پارٹی کے چار مطالبات کے حوالے سے مزکرات کا فیصلہ کر لیا جس کے لیے حکومتی ٹیم 27 دسمبر سے قبل پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماوں سے رابطہ کرے گی. ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی سے حکومت کے رابطے کا فیصلہ وزیراعظم کی ہدایت پر کیا گیا.حکومت پیپلز پارٹی کے چار مطالبات پر اپنا موقف پیش کرے گی.

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چودھری نثار سندھ میں مرضی کا آئی جی نہیں لگا سکتے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کا نیا آئی جی پولیس 21 یا 22 گریڈ کا افسر ہوگا لیکن صوبے میں چوہدری نثار کی مرضی کا آئی جی نہیں لگے گا۔  اگر چوہدری نثار کے کہنے پر آئی جی کا تقرر ہوا تو پھر اعتراض ہوگا۔