خیبرپختونخواہ حکومت نے مساجد کے امام کی تنخواہ 10 ہزار روپے مقرر کر دی

خیبرپختونخواہ حکومت نے مساجد کے امام کی تنخواہ 10 ہزار روپے مقرر کر دی

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک نے صوبے کی مساجد کے اماموں کی تنخواہ 10 ہزر روپے مقرر کر دی۔ پرویز خٹک نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ماہانہ وظیفہ صوبے کی تمام جامع مساجد کے امام صاحبان کو اگلے چند ہفتوں میں ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے پر باقاعدگی سے ملے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ اتنی معمولی رقم دراصل تنخواہ نہیں بلکہ صوبائی حکومت کی جانب سے علماء اور آئمہ کے بلند مقام کا علامتی اعتراف ہے۔ ہم معاشرے میں علماء کا احترام بڑھانے میں مزید اقدامات سے بھی گریز نہیں کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاک اسماعیل خیل میں جامعہ کریمیہ غفوریہ کے زیر اہتمام سیرت النبیﷺ کانفرنس سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے دارالعلوم سے فارغ التحصیل طلباء میں اسناد فضیلت بھی تقسیم کیں جو وفاقی المدارس سلیبس کے تحت یونیورسٹیوں کی ڈگری کے برابر حیثیت رکھتی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں