مولانا فضل الرحمن ،زرداری ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

Molan Fazal ur Rehman, PDM, Long Marc

 لاہور :مٹن سجی ،چانپیں ،شنواری کڑاہی سے زرداری کی تواضع ،مولانا نے پر تکلف کھانوں کا ڈھیر لگا دیا ،لانگ مارچ سے قبل بڑے بڑوں کی ایک اور بیٹھک نے اسلام آباد میں ہلچل مچا دی ۔

اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر سابق صدر آصف علی زرداری  اور مولانا فضل الرحمن کی  پونا گھنٹہ ون آن ون ملاقات بھی ہوئی،ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو سابق صدر نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اپنی حکمت عملی بارے آگاہ کیا۔ملاقات میں مولانا فضل الرحمان اور سابق صدر کے درمیان  پنجاب اور وفاق میں تحریک عدم اعتماد پر بھی گفتگو ہوئی۔تحریک عدم اعتماد کس کے خلاف پہلے لائی جائے  اس معاملے پر بھی مشاورت کی گئی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم سے علیحدگی  جبکہ سابق صدر نے شوکاز کا بھی ہلکا پھلکا گلہ بھی کیا۔

مولانا کی جانب سے آصف زرداری کیلئے پرتکلف کھانوں کا اہتمام کیا گیا جس میں مٹن سجی، چانپیں، شنواری کڑاہی ،مچھلی اور جھینگے بھی سابق صدر کیلئے دستر خوان پر سجائے گئے ۔

مولانا فضل الرحمن زرداری ملاقات میں تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے کیا باتیں ہوئیں ،اپوزیشن رہنماؤں نے سیاسی پتے سینے سے لگاکر عین وقت پر کھیلنے کی منصوبہ بندی کرلی، اپوزیشن میں اختلافات سے بچنے کے لئے میڈیا کے سوالات کا سامنا کرنے سے گریز کی پالیسی بھی اپنا لی، آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمن نے دوگھنٹے کی طویل ملاقات کے باوجود میڈیا سے گفتگو نہ کی  البتہ آصف علی زرداری کے لئے کھانے کا مینو شاندار تھا ۔

واضح رہے پی ڈی ایم کی طرف سے جہاں حکومت کیخلاف احتجاجی مارچ کا اعلان کیا جا چکا ہے وہیں پاکستان پیپلزپارٹی کی طرف سے بھی 27 فروری کو اسلام آباد میں احتجاجی مارچ کا اعلان کیا گیا ہے ۔

دوسری جانب سابق آصف علی زرداری اور شہباز شریف کےدرمیان بھی اہم ملاقات کل ہوگی ،دونوں رہنماؤں میں ملاقات بلاول ہاؤس لاہورمیں ہوگی،آصف علی زرداری کل ملاقات کےبعد سیاسی رہنماوں کو عشائیہ بھی  دیں گے۔