Get Alerts

گلگت بلتستان میں امن و امان اور الیکشن سکیورٹی: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا مکمل تعاون کا یقین

گلگت بلتستان میں امن و امان اور الیکشن سکیورٹی: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا مکمل تعاون کا یقین

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گلگت بلتستان کے نگران وزیراعلیٰ نے ملاقات کی، جس میں خطے کی سکیورٹی صورتحال، امن و امان اور آئندہ انتخابات کے لیے سکیورٹی انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں گلگت بلتستان میں انتخابات کے دوران پرامن ماحول کو یقینی بنانے اور سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
 نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے وزیر داخلہ کو آگاہ کیا کہ خطے میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (CTD) کو جلد آپریشنل کر دیا جائے گا تاکہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں مزید موثر ہو سکیں۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یقین دہانی کرائی کہ وفاق گلگت بلتستان میں سی ٹی ڈی کو جدید ٹیکنالوجی، جدید اسلحہ اور دیگر ضروری آلات کی فراہمی میں مکمل مدد فراہم کرے گا۔
محسن نقوی نے واضح کیا کہ گلگت بلتستان کی ترقی اور سکیورٹی کے حوالے سے تمام تر ضروریات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جائے گا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ گلگت بلتستان میں پائیدار امن کی قیام کے لیے وفاقی حکومت صوبائی انتظامیہ کے ساتھ کھڑی ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے ہر ممکن وسائل مہیا کیے جائیں گے۔

ٹیگز: