ایپل کا سام سنگ پر بڑا الزام، گلیکسی ایس 8 کے کیمرے نے گوگل کو پیچھے چھوڑ دیا۔۔۔!!!

ایپل کا سام سنگ پر بڑا الزام، گلیکسی ایس 8 کے کیمرے نے گوگل کو پیچھے چھوڑ دیا۔۔۔!!!

سیئول : سام سنگ کا نیا فلیگ شپ فون ”گلیکسی ایس 8“ جلد سامنے آنے والا ہے اور اس برانڈ کو پسند کرنے والے اس کا بے صبری سے انتظار بھی کررہے ہیں۔ مگر یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ سام سنگ نے اس بار آئی فون سیون پلس کا ایک بڑا فیچر چرا لیا ہے اور وہ ہے ڈوئل کیمرہ۔

”گلیکسی ایس 8“ سام سنگ کا پہلا فون ہوگا جس میں ڈوئل لینس کیمرہ متعارف کرایا جائے گا۔ ایک کیمرہ ممکنہ طور پر تیرہ جبکہ دوسرا 12 میگا پکسل سنسر کے ساتھ ہوگا۔ خیال کیا جارہا ہے کہ یہ ڈوئل کیمرہ آئی فون سیون پلس کے کیمرے کی طرح ہی کام کرے گا جو کہ بیک گراﺅنڈ افیکٹس کے ساتھ چیزوں میں ڈیجیٹل کی بجائے آپٹیکلی زومنگ کرتا ہے۔

یہ بھی افواہ ہے کہ سام سنگ کا ڈیجیٹل اسسٹنٹ فون کے کیمرے کو سرچ کے لیے استعمال کرسکے گا۔ یعنی آپ اس ڈیجیٹل اسسٹنٹ کو کوئی چیز کیمرے سے دکھا کر بتا سکیں گے کہ آپ کیا سرچ کرنا چاہتے ہیں اور یہ ایسی چیز ہے جو ابھی ایپل یا گوگل سمیت کسی بھی کمپنی کے اسمارٹ فون میں موجود نہیں۔

مصنف کے بارے میں