تحریک انصاف کی حکومت کے اتحادی تھے اور رہیں گے، چودھری شجاعت

 تحریک انصاف کی حکومت کے اتحادی تھے اور رہیں گے، چودھری شجاعت
کیپشن: فوٹو بشکریہ: ٹوئیٹر اکاؤنٹ

لاہور : چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ہم تحریک انصاف کی حکومت کے اتحادی تھے، ہیں اور رہیں گے لیکن ساتھ ساتھ اپنے تحفظات کا اظہار بھی کریں گے۔

 

 تفصیلات کے مطابق ، مسلم لیگ ق کےصدرچودھری شجاعت حسین نے پارٹی  اجلاس کےبعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت کے وفاق اور پنجاب میں اتحادی تھے ہیں، اور رہیں گے لیکن ساتھ ساتھ اپنے تحفظات کااظہار بھی کریں گے۔

 

انہوں نے کہا  ہےکہ چیئرمین نیب  جسٹس جاوید اقبال ایک ریٹائرڈجج ہیں،انہیں بیورو کریٹ نہیں بننا چاہیے، جج کی طرح چیئرمین نیب کے فیصلے بولنے چاہییں، انصاف کا مساوی بنیادوں پر ہونا ضروری ہے، چیئرمین نیب کو تمام جماعتوں کو الگ الگ طریقے سے دیکھنا چاہیے۔

 

انہوں نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ  آنے والے دنوں میں مہنگائی انتہائی حد تک بڑھ جائے گی، مہنگائی سے  ناصر ف عام آدمی بلکہ  حکمران  طبقہ تک متاثر ہوں گے، اس حوالے سے آیندہ دو ماہ اہم ہیں نہیں تو  مہنگائی ہر  چیز الٹ پلٹ کر رکھ دے گی ۔

چودھری شجاعت حسین نے سانحہ ساہیوال کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے اس پر دکھ کا اظہار کیا اور اس کی بھرپور مذمت بھی کی۔  

یادرہے کہ وزیر معدنیات عمار یاسر کے استعفے کے بعد حکومت اور اتحادی جماعت ق لیگ میں تعلقات خراب ہو گئے تھے۔