مریم نواز کی درخواستوں پر حکومت کا جواب جمع

مریم نواز کی درخواستوں پر حکومت کا جواب جمع

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی اورایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نام نکلوانے کی درخواستوں پر وفاقی حکومت نے جواب جمع کرا دیا ہے۔

جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواستوں پر سماعت کی جس میں وفاقی حکومت، وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔عدالت نے مسلم لیگ(ن) کی رہنما مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کے معاملے پر حکومت سے تحریری جواب طلب کیا تھا۔حکومت کی جانب سے تحریری جواب جمع کرانے کے بعد کیس کی سماعت فروری کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی گئی ہے۔