پرویز الہٰی کیلئے خطرے کی گھنٹی؟ آصف زرداری کی ایک گھنٹے میں چودھری شجاعت سے دوسری ملاقات

پرویز الہٰی کیلئے خطرے کی گھنٹی؟ آصف زرداری کی ایک گھنٹے میں چودھری شجاعت سے دوسری ملاقات
سورس: File

لاہور: پرویز الہٰی کے لیے خطرے کی گھنٹی بچ گئی ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے ایک مرتبہ پھر مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت سے ملاقات کی ہے۔ انہوں نے روانگی سے قبل وکٹری کا نشان بھی بنایا اب دوبارہ سے چودھری ظہو ر الہٰی روڈ چودھری شجاعت حسین کے پاس پہنچ گئے ہیں۔ 

پنجاب کی سیاست میں اہم پیش رفت ہونے والی ہے۔ مفاہمت کے بادشاہ آصف علی زرداری 48 گھنٹے میں تیسری مرتبہ ملاقات کے لیے چودھری شجاعت سے ملے ہیں۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری نے چودھری شجاعت حسین سے حمزہ شہباز کے لیے حمایت مانگی ہے۔ گزشتہ روز سابق صدر نے چودھری شجاعت کو خط بھی لکھا تھا اور چودھری پرویز الہٰی کو پیغام بھیجا تھا۔ 

مصنف کے بارے میں