Get Alerts

جے یو آئی کا سویڈن میں قرآن کریم کی گستاخی کے خلاف بھر پور احتجاج کااعلان

جے یو آئی کا سویڈن میں قرآن کریم کی گستاخی کے خلاف بھر پور احتجاج کااعلان
سورس: File

کراچی:  جے یو آئی نے سویڈن میں قرآن کریم کی گستاخی کے خلاف بھر پور احتجاج کااعلان کر دیا۔  23جولائی  کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ ہوگا ۔

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق احتجاجی مظاہرے سے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان ،علامہ راشد سومرو اور دیگر قائدین خطاب کریں گے ۔

اسلم غوری نے کارکنان کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ کارکن مظاہرے کی تیاری شروع کردیں۔

جے یو آئی کا موقف ہے کہ پاکستان کے غیور مسلمان قرآن کریم کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے۔ 

ٹیگز: