Get Alerts

مودی حکومت کے خلاف بھارتی نوجوانوں کا احتجاج،  استعفے کا مطالبہ

مودی حکومت کے خلاف بھارتی نوجوانوں کا احتجاج،  استعفے کا مطالبہ

نئی دہلی: بھارتی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف نوجوانوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا، جس کے دوران مظاہرین نے وزیراعظم نریندر مودی کے استعفے کا مطالبہ کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق احتجاج میں شریک طلبا اور نوجوانوں نے پارلیمنٹ کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی، تاہم بھارتی پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا۔

رپورٹس کے مطابق مظاہرین نے احتجاج کو پرامن رکھنے کی کوشش کی، تاہم پولیس کارروائی کے بعد حکومتی پالیسیوں پر تنقید کی گئی اور وزیراعظم مودی سے استعفے کا مطالبہ سامنے آیا۔

ٹیگز: