زرداری اور نواز شریف ایک دوسرے کی انشورنش پالیسی بنے ہوئے ہیں ، شیخ رشید احمد

زرداری اور نواز شریف ایک دوسرے کی انشورنش پالیسی بنے ہوئے ہیں ، شیخ رشید احمد

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہبے ایمان اورکرپٹ سیاسی راہنماؤںنے اتحاد بنایا ہے آصف علی زرداری اور نواز شریف ایک دوسرے کی انشورنش پالیسی بنے ہوئے ہیں .گینگ آف فائیو اور ان کے تیس بچوں سے ملک کی سالمیت کو خطرہ ہے داخلی خطرہ کا بھی کسی کو احساس نظر نہیں آتا ہے. عوامی مسلم لیگ تحریک انصاف کے ساتھ الیکشن اتحادکرے گی۔عمران خان سے راولپنڈی کے تین حلقے مانگے ہیں.پاکستان سے دہشتگردی ختم کرنا کسی حکومت کے بس کی بات نہیں ہے اب صرف عدالتیں ہی انصاف کر کے دہشتگردی کو ختم کر سکتی ہیں۔عمران خان نے چھوٹی پارٹیوں سے رابطہ کے لیے میری ،جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کی ذمہ داری لگائی ہے ۔

ان خیالات کااظہار عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں پانچ جماعتوں کے عوامی مسلم لیگ میں ضم کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ضم ہونے والی جماعتوں میں عا م آدمی پارٹی ،آل پاکستان عوامی پارٹی ،اصلی مسلم لیگ ،پاکستان قومی پارٹی اور آل پاکستان عوامی پارٹی شامل ہیں ۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ قوم پانامہ کے فیصلہ کی منتظر ہے تاریخ میں پہلی بار عوام فیصلہ کا شدت سے انتظار کررہے ہیں۔عدالت سے (ن) اور قانون کا تابوت نکلے گا اگر تابوت نہ نکلا تو ملک میں خون ریزی ہو گی عوام کو آگاہی دینے میں میڈیا نے اہم کردار ادا کیا ہے ہم بڑے پیچ پر اس لیے نہیں کھیل رہے کہ عوامی مسلم لیگ وزیراعظم کی امیدوار نہیں ہے ہم تبدیلی کے امیدوار ہیں تحریک انصاف سے راولپنڈی کے 54,55 اور 56 کاحلقے مانگے ہیں الیکشن میں پورے پاکستان میں بھر پور تحریک چلائیں گے چھوٹی پارٹیوں سے رابطہ کرنے کے لیے عمران خان نے میری جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کی ذمہ داری لگائی ہے اگر نواز شریف اپنے خاندان کے علاوہ کسی اور کے لیے پیچھے ہٹ گئے تو یہ معجزہ ہوگا۔الیکشن اتحاد کے لیے مسلم لیگ(ق) ،پاکستان عوامی تحریک اور وحدت المسلمین سے رابطہ کیا ہے ۔آصف علی زرداری سے ملاقات میں کہاتھا کہ ہاتھ آسمان کو لگائیں یا پائوں زمین پر رکھ دیں ملک سے دہشتگردی ختم کرنے کے لیے عدالتوں کو انصاف فراہم کرنا ہوگا۔اب دہشتگردی ختم کرنا کسی حکومت کے بس کی بات نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں تصادم کی باتوں سے گریز کیا جائے.

ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف میرے پانچ مرلوں سے خوفزدہ ہیں اگر وہ مجھے کہیں تو لال حویلی ان کو گفٹ کر دوں گا۔راولپنڈی میں صدیق الفاروق کرپشن کی علامت بن گئے ہیں۔صدیق الفاروق نے فیض الاسلام توفروخت کر دیا ہے ضیاء العلوم کی جگہ مارکیٹ بنانے کی کوشش کرر ہے ہیں لال حویلی کے حوالے سے جھوٹ بولا جا رہا ہے جھوٹ کے آگے ہتھیارنہیں ڈالیں گے راولپنڈی کے تین سرکاری سکولوں کی جگہ مارکیٹ بنانے کے خلاف عدالت میں جائیں گے۔راولپنڈی میں ماں بچہ کے ہسپتال کا 90 فیصد کام مکمل ہو گیا ہے مگر اب تک باقی کام نہیںہو سکا اور حکومت ہمیںاوسی بھی نہیں دے رہی کہ ہم کسی ڈونرے سے ہسپتال مکمل کریں۔اسحاق ڈار نے وعدہ کیا تھا کہ اگر میں مکمل نہ کروں تو وزارت چھوڑ دوں گا جس پر میں نے کہا کہ وزارت کو عدالت ہی آپ سے چھوڑوا سکتی ہے۔ انہوں نے افغان بارڈر کو کھلونے پر کہا کہ نواز شریف نے فوج کی مرضی کے خلاف افغان سرحد کھولی ہے آج تک نواز شریف کی کسی آرمی چیف سے نہیں بن سکی ہے نوازشریف اور آصف علی زرداری میں مستقل رابطہ ہے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف میں اصل مقابلہ ہوگا.

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کرپٹ قیادت کے ہوتے ہوئے مردم شماری سمیت جو مرضی کر لیں ملک بحران سے نہیں نکلے گابے ایمان اورکرپٹ سیاسی راہنماؤںنے اتحاد بنایا ہے آصف علی ذرداری اور نواز شریف ایک دوسرے کی انشورنش پالیسی بنے ہوئے ہیں ،گینگ آف فائیو اور ان کے تیس بچوںسے ملک کی سالمیت کو خطرہ ہے داخلی خطرہ کا بھی کسی کو احساس نظر نہیں آتا ہے ۔