Get Alerts

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پہلی تصویر سامنے آگئی، چہرے پر سنجیدگی نمایاں

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پہلی تصویر سامنے آگئی، چہرے پر سنجیدگی نمایاں

اسلام آباد : پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے رینک کے ساتھ پہلی تصویر منظر عام پر آگئی ہے، جس میں اُن کے چہرے پر گہری سنجیدگی اور وقار نمایاں ہے۔ تصویر میں وہ فوجی وردی میں ملبوس ہیں، کندھوں پر فیلڈ مارشل کے بیجز اور ہاتھ میں روایتی فوجی چھڑی لیے دکھائی دے رہے ہیں۔

یہ پاکستان کی عسکری تاریخ میں دوسرا موقع ہے جب کسی آرمی چیف کو فیلڈ مارشل کا اعزازی رینک دیا گیا ہے۔ اس سے قبل جنرل ایوب خان کو یہ منفرد اعزاز حاصل ہو چکا ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں آج ایوان صدر اسلام آباد میں منعقد ہونے والی خصوصی تقریب خضدار میں سکول بس پر حملے کے باعث مؤخر کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ خود جنرل عاصم منیر کی درخواست پر کیا گیا، جنہوں نے اس المناک واقعے کے پیش نظر تقریب مؤخر کرنے کی ہدایت کی۔

تقریب سہ پہر ساڑھے چار بجے ایوان صدر میں منعقد ہونا تھی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزرا، اعلیٰ عسکری قیادت اور دیگر اہم شخصیات کی شرکت متوقع تھی۔
فیلڈ مارشل کا رینک پاک فوج کا سب سے اعلیٰ اور اعزازی عہدہ ہے، جو معمولی طور پر نہیں دیا جاتا بلکہ غیر معمولی عسکری خدمات پر عطا کیا جاتا ہے۔ یہ اعزاز عموماً تاریخ ساز کردار ادا کرنے والے جرنیلوں کو دیا جاتا ہے

ٹیگز: