تہران: ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تصدیق کی ہے کہ ایران کو امریکا کی جانب سے نئی تجاویز موصول ہو چکی ہیں جن کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان مذاکرات میں پاکستان دونوں ممالک کے درمیان ثالث کا اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
ترجمان اسماعیل بقائی نے واضح کیا کہ امریکا کو مذاکرات میں اپنی نیک نیتی ثابت کرنے کے لیے ایرانی بحری جہازوں کے خلاف جاری کارروائیاں فوری طور پر بند کرنا ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران بنیادی طور پر اپنے جائز حقوق کا مطالبہ کر رہا ہے، اور ان حقوق کی بحالی کے لیے ایران پر عائد تمام امریکی پابندیوں کا خاتمہ ناگزیر ہے۔