لاہور کے اسپتالوں میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی آمدکا سلسلہ جاری

لاہور کے اسپتالوں میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی آمدکا سلسلہ جاری

لاہور: اسپتالوں میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی آمدکا سلسلہ جاری ہے،محکمہ صحت کے مطابق ایک ہفتے میں ڈینگی کے141 کنفرم مریض رپورٹ ہوچکے ہیں،جس کے بعد شہر میں رواں سال کے دوران ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 860ہو گئی ہے۔محکمہ صحت پنجاب کیترجمان کے مطابق لاہورکے اسپتالوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران ڈینگی کے141 کے مریض لائے گئے ہیں۔رواں سال کے دوران سب سے زیادہ شہری کینٹ کے علاقے میں ڈینگی کاشکارہوئے،جن کی تعداد262 ہے، اقبال ٹاون میں 107اور سمن آباد ٹاون میں 113افرادڈینگی بخار میں مبتلا ہوچکے ہیں ۔ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ڈینگی پر قابو پانے کیلئے ہرممکن کوششیں کی جا رہی ہیں۔