پاکستانی ایمپائر نے ایمپائرنگ کی بدترین مثال قائم کر دی

پاکستانی ایمپائر نے ایمپائرنگ کی بدترین مثال قائم کر دی

پاکستانی ایمپائر نے ایمپائرنگ کی بدترین مثال قائم کر دی

روالپنڈی : قومی ایمپائر طاہر رشید نے  نیشنل ٹی 20 کپ میں ایمپائرنگ کی بدترین مثال قائم کر دی ۔تاہم گزشتہ روز  لاہور وائٹس اور روالپنڈی کے میچ کے دوران سہیل تنویر کو آخری اوور ملا جس کی تیسری گیند پر لاہور کے کھلاڑی نے وکٹیں چھوڑ کر شاٹ لگانے کی کو شش کی تاہم سہیل تنویر نے اپنے تجربے  استعمال کرتے ہوئے ان کی ٹانگوں کی جانب بال کیا۔

جو ان کے بلے اور ٹانگوں کے درمیان سے گزر گیا تاہم حیر ت انگیز طور پر طاہررشید نے اس گیند کو وائیڈ بال قرار د ے دیا جس نے سہیل تنویر سمیت کمنٹیٹرز کو بھی حیرت میں مبتلا کردیا، آئی سی سی قوانین کے مطابق اگر بلے باز لیگ سائیڈ سے باہر جاکر کھیلے تو اس کے سامنے یا ٹانگوں کے بیچ میں نکلنے والا بال قانونی ہوتا ہے اور اسی وجہ سے سہیل تنویر امپائر کے اس فیصلے پر بے حد ناخوش نظر آئے اور امپائر سے بحث بھی کی ۔ 

یاد رہے کہ طاہررشید پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کرکٹ یم آپریشنز ہارون رشید کے بھائی ہیں اور انہیں فرسٹ کلاس میچ کی ایک اننگز میں بطور وکٹ کیپر سب سے زیاد ہ 9شکار(8کیچ اور 1سٹمپ) کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے ۔