سعودی عرب کا پٹرول پر 5 فیصد ٹیکس عائد کرنیکا فیصلہ

سعودی عرب کا پٹرول پر 5 فیصد ٹیکس عائد کرنیکا فیصلہ

ریاض: سعودی عرب نے جنوری 2018ءسے پٹرول پر اضافی 5 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس (واٹ) نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق اس بات کا اعلان سعودی حکام نے کیا جس کے تحت مقامی ٹرانسپورٹ خدمات اور بینکوں میں انتظامی خدمات پر اضافی قدری ٹیکس نافذ کیا جائے گا البتہ بین الاقوامی ٹرانسپورٹیشن اور خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک سے باہر بھیجی جانے والی اشیاء ’واٹ‘ سے مستثنیٰ ہوں گی۔وزارتِ صحت اور خوراک اور ادویہ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں شامل ادویہ اور طبی آلات پر بھی یہ ٹیکس نافذ نہیں کیا جائے گا۔اس کے علاوہ کسی شہری کے زیر استعمال ذاتی رہائشی جائیداد کی فروخت یا اس کو کرایہ پر دینے پر بھی واٹ لاگو نہیں ہوگا۔
متعلقہ حکومتی ادارے نے یکم جنوری سے اضافی قدری ٹیکس کے نفاذ کے لئے بلدیات اور دیہی امور کی وزارت ، وزارت ِ محنت اور سماجی ترقی اور محکمہ کسٹم سے باہمی تعاون کے سمجھوتے طے کئے ہیں۔حکام کے مطابق جن سرکاری اداروں کی سالانہ ا?مدن10 لاکھ سعودی ریال سے زیادہ ہے ان سے کہا گیا ہے کہ وہ خود کو 20 دسمبر 2017 سے قبل ویلیو ایڈڈ ٹیکس نظام کے لیے رجسٹر کرالیں۔