راولپنڈی :خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے دو مختلف انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشنز کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائیاں 20 اور 21 نومبر کو کی گئیں۔
ترجمان کے مطابق لکی مروت کے علاقے پہاڑ خیل میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں 10 خوارج مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دوسرا انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن ڈیرہ اسماعیل خان میں کیا گیا، جہاں فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں مزید تین خوارج ہلاک ہوئے۔
سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائیوں کے ذریعے علاقے کو کلیئر کیا جبکہ مزید سرچ آپریشنز جاری ہیں۔