Get Alerts

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج بھی مثبت رجحان، ہنڈرڈ انڈیکس میں اضافہ

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج بھی مثبت رجحان، ہنڈرڈ انڈیکس میں اضافہ

کراچی :پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج بھی مثبت رجحان دیکھنے کو ملا ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان رہا، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس میں 1400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ اس اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ کا ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 67 ہزار 741 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 2436 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 66 ہزار 242 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ اس ہفتے سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے۔

ٹیگز: