لندن : برطانیہ کے وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے اعلان کیا ہے کہ برطانوی حکومت آج دوپہر فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لے گی۔ یہ فیصلہ غزہ میں بڑھتی ہوئی خراب ہوتی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، برطانوی حکومت نے فلسطینی ریاست کی حمایت میں اپنی پالیسی میں تبدیلی کی ہے تاکہ انسانی بحران اور تنازع کے حل کی کوششوں کو تقویت دی جا سکے۔
اس سے قبل پرتگال نے بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا، جبکہ کینیڈا اور فرانس سمیت دیگر مغربی ممالک بھی اسمبلی میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
یہ تمام ممالک ایسے وقت فلسطینی ریاست کو تسلیم کر رہے ہیں جب اسرائیل غزہ پٹی میں فلسطینیوں پر شدید حملے کر رہا ہے، جنہیں عالمی سطح پر نسل کشی قرار دیا جا چکا ہے۔
یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے 193 رکن ممالک میں سے تقریباً تین چوتھائی پہلے ہی فلسطین کو ایک خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم کر چکے ہیں۔