پاکستان میں فائیو جی کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں فائیو جی کا کامیاب تجربہ
کیپشن: فائیو جی سے 50 جی بی کی فائل 2 منٹ میں ڈاون لوڈ ہو سکتی ہے۔۔۔۔۔۔فوٹو/ سوشل میڈیا

اسلام آباد: موبائل ٹیکنالوجی کے شعبے میں بڑی پیش رفت۔ پاکستان فائیو جی سروس کا تجربہ کرنے والا خطے کا پہلا ملک بن گیا۔چینی ٹیلی کام کمپنی نے پاکستان میں فائیو جی کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ پاکستان 5 جی کا تجربہ کرنے والے چند ممالک میں شامل ہو گیا ہے۔

حکام کے مطابق پاکستان میں جلد ہی 5 جی سروس کا آغاز کر دیا جائے گا۔ فائیو جی نیٹ ورک موجودہ موبائل انٹرنیٹ کنکشن سے سو گنا تیز ہو گا۔ فائیو جی نیٹ ورک موجودہ براڈ بینڈ کنکشن سے دس گنا تیز ہوگا۔ فائیو جی ہوم روٹر کی رفتار فور گیگا بائٹس فی سیکنڈ ہے۔ فائیو جی سے 50 جی بی کی فائل 2 منٹ میں ڈاون لوڈ ہو سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق نیٹ ورک کی سپیڈ کا دارومدار آپریٹر کے پاس موجود سپیکٹرم پر ہو گا۔ پی ٹی اے نے گزشتہ ماہ لائسنس کے اجرا کیلئے درخواستیں طلب کی تھیں۔ آپریٹر کے پاس جو سپیکٹرم ہوگا اس پہ سپیڈ کا انحصار ہو گا۔