بھارتی جارحیت سے خطے کو خطرات ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

بھارتی جارحیت سے خطے کو خطرات ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
کیپشن: عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر توجہ دے، ترجمان دفتر خارجہ۔۔۔۔۔۔فوٹو/ ریڈیو پاکستان

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا اور سرچ آپریشنز میں ابتک 4 کشمیری شہید کیے گئے تاہم مزید اموات کا خدشہ ہے، بھارتی جارحیت سے خطے کو خطرات ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں آج کرفیو اور بلیک آؤٹ کا 19 واں دن ہے اور مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ، ذرائع ابلاغ مکمل بند ہیں، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر توجہ دے۔ مقبوضہ کشمیر میں خوراک اور ادویات کی قلت ہے، بھارت نے 20 اگست کو ایل اوسی پر بلااشتعال فائرنگ کی اور بلااشتعال بھارتی فائرنگ سے ایک شہری شہید ہوا جبکہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو 4 بار طلب کیا گیا۔

ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا وزیراعظم کی صدر ٹرمپ سے صورتحال پر 2 بار بات ہوئی اور امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر کے پر امن حل پر زور دیا۔ یو این کی قراردادیں موجود ہیں اور بھارت کو مسئلہ کشمیر کا حل نکالنا ہوگا۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ہمیشہ کرفیو نہیں لگا سکتا اور مقبوضہ کشمیر پر پاکستان کا موقف اصولی ہے جس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ بھارت میں پاکستانیوں کے پھنسنے کی اطلاع نہیں اور پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے بتایا پاکستان میں داعش کا وجود نہیں۔