سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی، بھارتی ناظم الامور طلب  کرکے احتجاج ریکارڈ کرادیا

سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی، بھارتی ناظم الامور طلب  کرکے احتجاج ریکارڈ کرادیا

اسلام آباد : لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر  بھارتی ناظم الامور طلب  کرکے احتجاج ریکارڈ کرادیاگیا ہے ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر اسلام آباد میں بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی کی گئی ہے۔

پاکستان نے بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری کی ہلاکت پر احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے بھارتی ناظم الامور کو طلب کیا، خارجہ بھارتی افواج کی فائرنگ سے کوٹلی ضلع کے اولی گاؤں کے 60 سالہ شہری غیاث کی ہلاکت پر پاکستان نے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی افواج کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ  گذشتہ روز  لائن آف کنٹرول کے نکیال سیکٹر میں پیش آیا، اس بات پر زور دیا گیا کہ بھارتی افواج کو انتہائی احتیاط برتنی چاہئے۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا انسانی وقار اور بین الاقوامی انسانی حقوق اور انسانی قوانین کے منافی ہے۔

مصنف کے بارے میں