پاکستان کے خلاف بھارت کی ایک اور سازش ناکام

پاکستان کے خلاف بھارت کی ایک اور سازش ناکام
سورس: File photo

نئی دہلی ، پاکستانی باسمتی چاول کو بھارتی قراردینے کی کوشش ناکام ہوگئی ۔ بھارت پاکستان کے مشکلات پیدا کرنے کی کوششیں کرتا ہی رہتا ہے لیکن ہر بار اس کو منہ کی کھانا پڑتی ہے ۔ بھارت نے عالمی سطح پر باسمتی چاول کو اپنا کہہ کر بیچنے کی کو شش کی لیکن یورپی یونین میں فوری جواب دینے کے باعث بھارت کی سازش بے نقاب ہوگئی ۔ 

یورپی یونین میں بھارت نے پاکستانی باسمتی چاول کو اپنی مصنوعات قراردینے کی کوشش کی لیکن پاکستان کی طرف سے بروقت جواب دینے کی وجہ سے بھارتی موقف کو شکست ہوئی ۔ 

سابق صدر رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن پاکستان رفیق سلمان کا کہنا تھا کہ حکومت کی بروقت کوشش نے نا صرف بھارت کو بے نقاب کردیا بلکہ پاکستانی ایکسپورٹس کو بھی متاثر ہونے سے بچالیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ باسمتی چاول کی پیداوار کے لئے مخصوص زمین درکا ر ہوتی ہے جو صرف  پاکستان کے پاس ہے ۔ 

دوسری طرف  مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے ٹویٹ کیا ہے کہ اب پاکستان باسمتی کا آفیشل رائٹ حاصل کرنے کے لئے آئی پی او میں بھی درخواست دے گا ۔ 

رائس ایکسپورٹر ز کے مطابق 2017 میں پاکستان نے پانچ لاکھ ٹن سے زائد باسمتی چاول دنیا بھر میں ایکسپورٹ کیا ہے ۔