Get Alerts

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی بغداد میں زیاراتِ مقدسہ پر حاضری، امتِ مسلمہ کے لیے دعائیں

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی بغداد میں زیاراتِ مقدسہ پر حاضری، امتِ مسلمہ کے لیے دعائیں

بغداد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے عراق کے دارالحکومت بغداد میں زیاراتِ مقدسہ پر حاضری دی اور امتِ مسلمہ کے امن، اتحاد اور سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

صدر آصف علی زرداری نے بغداد میں حضرت شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کے مزار پر حاضری دی، جہاں انہوں نے فاتحہ خوانی کی اور دعا مانگی۔ اس کے بعد، صدرِ مملکت نے کاظمیہ مقدسہ میں امام موسیٰ الکاظمؒ اور امام محمد التقیٰ الجوادؒ کے روضوں پر بھی حاضری دی۔ روضۂ کاظمیہ میں انہوں نے امتِ مسلمہ کے اتحاد، عالمی امن اور اسلامی ممالک کی خوشحالی کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر انہوں نے زائرین کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے اور ائمۂ اہلِ بیتؑ کی تعلیمات کو علم، صبر، حکمت اور اعلیٰ اخلاقی اقدار کا سرچشمہ قرار دیا۔

صدر آصف علی زرداری نے امامِ اعظم ابو حنیفہؒ کے مزار پر بھی حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے امام ابو حنیفہؒ کی اسلامی فقہ، علم اور رواداری کے فروغ میں دی جانے والی خدمات کو سراہا اور ان کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

اپنے دورے کے دوران، صدرِ مملکت نے مختلف مزارات کے منتظمین اور مبلغین سے ملاقاتیں کیں اور زیاراتِ مقدسہ کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ٹیگز: