حکومت کم اور متوسط آمدنی والے طبقے کو سستے گھروں کی فراہمی کیلئے پُرعزم ہے: وزیر خزانہ

حکومت کم اور متوسط آمدنی والے طبقے کو سستے گھروں کی فراہمی کیلئے پُرعزم ہے: وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو شوکت ترین نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کم اور متوسط آمدنی والے طبقے کو سستے گھر فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو شوکت ترین کی زیر صدارت ’نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی‘ سے متعلق اجلاس ہوا جس میں چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی، گورنر سٹیٹ بینک اور دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔
 اجلاس میں چیئرمین نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کی پیش رفت اور کامیابیوں سے آگاہ کیا اور معاشرے کے کم آمدنی والے طبقے خصوصاً سرکاری اور نجی تنخواہ دار طبقے کو سستے گھر کی سہولت فراہم کرنے سے متعلق حکومتی ایجنڈے پر عملدرآمد حائل رکاوٹوں اور کچھ آپریشنل اور فعال رکاوٹوں پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ہاؤسنگ سیکٹر حکومت کا ترجیحی شعبہ رہا ہے اور موجودہ حکومت کم اور متوسط آمدنی والے طبقوں کو سستے گھر فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو آپریشنل ابہام کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔ 

مصنف کے بارے میں