Get Alerts

ٹی 20 ورلڈ کپ: انگلینڈ کے باؤلرز کا جادو چل گیا، سری لنکا ہوم گراؤنڈ پر 95 رنز پر ڈھیر

ٹی 20 ورلڈ کپ: انگلینڈ کے باؤلرز کا جادو چل گیا، سری لنکا ہوم گراؤنڈ پر 95 رنز پر ڈھیر

پالیکلے : آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے سُپر ایٹ مرحلے میں انگلینڈ نے کم اسکور کے باوجود سری لنکا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 51 رنز سے شکست دے دی۔ انگلینڈ کے 147 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم محض 95 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔
اس سے قبل سری لنکا نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ انگلش ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنا سکی۔فل سالٹ: 40 گیندوں پر 62 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ول جیکس: 21 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔سری لنکا کی جانب سے دنتھ ویلالاگے نے 3، جبکہ تھیکشنا اور مدھوشنکا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ہوم کنڈیشنز اور بظاہر آسان ہدف کے باوجود سری لنکن بلے باز انگلش باؤلرز کے سامنے بے بس نظر آئے۔ پوری ٹیم 100 رنز کا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکی،داسن شناکا 30 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ول جیکس نے باؤلنگ میں بھی کمال دکھایا اور 3 وکٹیں حاصل کیں ۔جوفرا آرچر، عادل رشید اور لیام ڈاسن نے 2، 2 شکار کیے۔
انگلینڈ کے ول جیکس کو ان کی بہترین آل راؤنڈ کارکردگی پر 'پلیئر آف دی میچ' قرار دیا گیا۔ واضح رہے کہ اسی گروپ میں گزشتہ روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کے باعث منسوخ ہو گیا تھا، جس کے بعد اب انگلینڈ اس جیت کے ساتھ گروپ میں مضبوط پوزیشن پر آ گیا ہے۔

ٹیگز: