ونڈو فونز صارفین کو اینڈرائیڈ پر منتقل ہونے کا وقت مل گیا

ونڈو فونز صارفین کو اینڈرائیڈ پر منتقل ہونے کا وقت مل گیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ: ٹوئیٹر اکاؤنٹ

نیویارک: مائیکروسافٹ ونڈو سمارٹ فونز  کو سافٹ وئیر سپورٹ بند کرنے جا رہا ہے جس کے بعد ونڈو  10 سپورٹڈ فونز  ناکارہ ہو  جائیں گے۔ 

مائیکروسافٹ کی جانب سے شائع کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ونڈو سمارٹ فونز کو مائیکروسافٹ کی سافٹ ویئر  سپورٹ 10 دسمبر 2019 ء  کو بند کردی جائے  گی۔

جس کے بعد ونڈو 10 موبائل او ایس ناکارہ ہو جائیں گے۔کمپنی نے صارفین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اینڈرائڈ یا پھر آئی او ایس پر منتقل ہو جائیں۔

یادرہے کہ یہ خبر کوئی اچانک یا خلاف توقع نہیں بلکہ یہ مائیکروسافٹ کے لیے ایک بڑے نقصان کی بات ہے جو ایک  وقت میں موبائل مارکیٹ میں مقام بنانے کا عزم کیے ہوئے تھی۔ جس نے اب اپنے بچے کچے صارفین کو بھی ایپل اور اینڈرائیڈ پر منتقل ہونے کا کہہ دیا ہے۔ونڈو صارفین کو آئی او ایس اور اینڈرائیڈ پر منتقل ہونے ٹائم 323 دن باقی ہے۔