Get Alerts

ایرانی وزیر داخلہ کا نادرا کی جدید ٹیکنالوجی میں پیش رفت کو سراہا

ایرانی وزیر داخلہ کا نادرا کی جدید ٹیکنالوجی میں پیش رفت کو سراہا

اسلام آباد: ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور ادارے کی جدید ٹیکنالوجی، شناختی نظام اور ڈیجیٹل عوامی خدمات میں حاصل کردہ کامیابیوں کو سراہا۔

دورے کے دوران چیئرمین نادرا نے ایرانی وزیر داخلہ کو ادارے کی کارکردگی، جدید شناختی انتظامی نظام اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی ڈیجیٹل سہولیات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر اسکندر مومنی نے نادرا کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور عوامی خدمات کی فراہمی میں بہتری کے اقدامات کی تعریف کی۔

انہوں نے نادرا کے شناختی انتظامی نظام اور ڈیجیٹل سروسز کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ ادارے کی کارکردگی جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہے۔

ایرانی وزیر داخلہ نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور ایران کے درمیان ادارہ جاتی تعاون کو مستقبل میں مزید فروغ ملے گا اور دونوں ممالک باہمی تجربات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے۔
 
 

ٹیگز: