Get Alerts

اسلام آباد ایم او یو پر پیش رفت، 60 روز میں حتمی معاہدے کیلئے روڈ میپ طے پا گیا: وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد ایم او یو پر پیش رفت، 60 روز میں حتمی معاہدے کیلئے روڈ میپ طے پا گیا: وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد :وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد ایم او یو کے تحت اعلیٰ سطح کمیٹی کا پہلا اجلاس کامیابی سے اختتام پذیر ہو گیا ہے، جس میں مثبت اور تعمیری ماحول میں مذاکرات ہوئے اور حوصلہ افزا پیش رفت سامنے آئی۔

وزیراعظم نے اپنے ایکس پیغام میں بتایا کہ فریقین نے 60 روز کے اندر حتمی معاہدے تک پہنچنے کیلئے روڈ میپ پر اتفاق کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روڈ میپ کے تحت سیاسی نگرانی کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جبکہ مزید تکنیکی سطح کے مذاکرات بھی شروع کیے جائیں گے۔

شہباز شریف نے امریکا اور ایران کی قیادت کو تعمیری روابط برقرار رکھنے کے عزم پر خراج تحسین پیش کیا اور تاریخی عمل کو آگے بڑھانے میں تعاون کرنے والے تمام دوست اور برادر ممالک کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے مذاکرات کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے پر قطر اور میزبانی و سہولت کاری پر سوئس حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ محسن نقوی سمیت تمام متعلقہ افراد کی کاوشوں کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پائیدار امن کے قیام کیلئے مکالمے اور سفارتکاری کے فروغ میں اپنا کردار جاری رکھے گا

ٹیگز: