مریم نواز کی تیز و تند زبان کی وجہ سے پارٹی ایک بند گلی میں جا رہی ہے: چوہدری نثار

مریم نواز کی تیز و تند زبان کی وجہ سے پارٹی ایک بند گلی میں جا رہی ہے: چوہدری نثار

اسلام آباد: چوہدری نثار نے کہا کہ گزشتہ دن پڑھے گئے شعر، کلمات اور بیٹی کے بیان نے مجھے ردعمل دینے پر مجبور کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ ایک سال سے صبر اور تحمل کا مظاہرہ کیا، کوشش کی ایسا ردعمل نہ دوں جس سے پارٹی کو نقصان ہو، خود کو قومی سیاست سے الگ کر کے حلقے تک محدود کرلیا۔ پچھلے 8 سے 10 مہینوں میں مخصوص لابی نے میری ذات کو نشانہ بنایا، خود ساختہ لطیفے، کبھی طنزیہ جملوں کے ذریعے میری ذات کو نشانہ بنایا گیا،

انہوں نے مزید کہا کہ واضح مہرہ ایک شخص تھا جس کا (ن) لیگ سے سیاسی تعلق نہیں، کٹھ پتلی کبھی اپنی طاقت پر نہیں ناچتی۔ نواز شریف کو بہت سے لوگوں نے اس مقام پر پہنچایا، آپ کو ان کا احسان مند ہونا چاہیے۔

چوہدری نثار نے کہا کہ میرے دل میں آج بھی شریف خاندان کا احترام ہے، کٹھ پتلیوں کے ذریعے الزامات لگتے رہے تو تفصیلی وضاحت دوں گا۔