اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 25 مارچ کو یوم پاکستان کی پریڈ کے موقع پر اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہریوں کیلئے عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد حمزہ شفقات نے 25 مارچ کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا اور لکھا کہ 23 مارچ کو یوم پاکستان کے سلسلے میں ہونے والی پریڈ کو معطل کر دیا گیا ہے، اس لئے 25 مارچ کو راولپنڈی اور اسلام آباد، دونوں شہروں میں چھٹی ہوگی۔
23rd March Parade has been postponed. Therefore 25th March will be a local holiday in Islamabad. @hamzashafqaat @reportpemra @MoIB_Official pic.twitter.com/Rw5cT1S7m8
— Additional Deputy Commissioner(ADCG), Islamabad (@rmwaq) March 22, 2021
واضح ہے کہ یوم پاکستان پریڈ کی تاریخ میں تبدیلی موسم کی خرابی کی وجہ سے کی گئی ہے جس کے باعث راولپنڈی اور اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے 25 مارچ کو مقامی تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔