امریکی صدر نے ایران پر فوجی کارروائی کی دھمکی دیدی

امریکی صدر نے ایران پر فوجی کارروائی کی دھمکی دیدی

ریاض: ایران سے سعودی عرب اور امریکا کے اختلافات دور نہ ہو پائے، امریکی وزیر خارجہ نے ترکی کو حملے سے ڈرایا تو، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر فوجی کارروائی کی دھمکی دیدی ہے۔

سعودی وزیر مملکت عادل الجبیر نے ایک بار پھر الزام عائد کیا ہے کہ آرامکو تنصیبات پر حملوں میں ایران ملوث ہے، وہ پڑوسیوں کی خود مختاری کا خیال نہیں رکھتا۔ ساتھ ہی کہا سعودی عرب، ایران سے جنگ میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتا۔

دوسری جانب ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے پیشکش کی ہے کہ اگر مناسب شرائط رکھی جائیں تو کشیدگی کو کم کرنے کیلئے وہ سعودی عرب جانے کو تیار ہیں۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران پر حملے کی دھمکی دی ڈالی، کہا جنگ کیلئے تیار ہیں، اگر صورتحال ایسی ہی رہی تو ایران پر حملے سے گریز نہیں کریں گے۔

امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر دورہ افغانستان کے بعد غیر اعلانیہ دورے پر سعودی عرب پہنچے۔ وزیر دفاع نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات میں مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔