بھارتی ٹیم کی پاکستانی روانگی کا فیصلہ بورڈ نے کرنا ہے: روہت شرما

بھارتی ٹیم کی پاکستانی روانگی کا فیصلہ بورڈ نے کرنا ہے: روہت شرما

میلبورن: بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ ہماری تمام تر توجہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ پر ہے اور ٹیم کی پاکستانی روانگی سے متعلق فیصلہ بورڈ کو کرنا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق میلبورن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے روہت شرما نے کہا کہ پاکستان جانے پر فیصلہ بی سی سی آئی نے کرنا ہے فی الحال ہمارا فوکس اس وقت یہ ورلڈکپ ہے اور خواہش ہے کہ کل مکمل میچ ہو، پورے 40 اوورزہوں تو اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔ 
بھارتی کپتان نے کہا کہ بطور کھلاڑی ہم ہر صورتحال کیلئے تیار ہوتے ہیں، بطور کپتان فوکس یہ ہی ہوتا ہے کہ حریف پر دباؤ کیسے ڈالنا ہے، آئی سی سی ٹورنامنٹس میں اچھا کرنا ایک چیلنج ہے۔ 
روہت شرما نے پاکستانی باﺅلنگ اٹیک کو بہترین تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ یہ باؤلنگ اٹیک ہمیں چیلنج کر سکتا ہے لیکن ہماری بیٹنگ اچھی ہے تاہم میچ جیتنے کیلئے ہمیں باؤلنگ اور فیلڈنگ پر بھی توجہ دینا ہو گی۔ 
ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ سال ورلڈکپ کے بعد خامیوں پر قابو پانا ضروری تھا، پلیئرز کو بلاخوف اپنا گیم کھیلنے کی آزادی اور اعتماد دیا ہے اور ہم نتائج سے زیادہ کوشش پر توجہ دے رہے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں