ٹی 20 ورلڈکپ، نیوزی لینڈ کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 201 رنز کا ہدف

ٹی 20 ورلڈکپ، نیوزی لینڈ کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 201 رنز کا ہدف

سڈنی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ کے 13 ویں میں میچ میں نیوزی لینڈ نے ڈیوون کونوے کی دھواں دار بلے بازی کی بدولت آسٹریلیا کو جیت کیلئے 201 رنز کا ہدف دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق سڈنی کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے۔ 
ڈیوون کونوے نے دھواں دار بلے بازی کرتے ہوئے 58 گیندوں پر 2 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 92 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ فن ایلن 42، کین ولیم سن 23 اور جیمی نیشام 26 رنز بنا سکے۔ 
آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کومنز سب سے کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے 4 اوورز میں 46 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ایڈم زامپا ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ 
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی قیادت کین ولیم سن کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ڈیوون کونوے، فن ایلن، گلین فلپس، مارک چیپ مین، جیمی نیشام، مچل سینٹنر، ٹم ساؤتھی، ایش سودھی، لوکی فرگوسن اور ٹرینٹ بولٹ شامل ہیں۔ 
آسٹریلیا کی قیادت ایرون فنچ کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، مارکوس سٹوئنس، ٹم ڈیوڈ، میتھیو ویڈ، پیٹ کومنز، مچل سٹارک، ایڈم زامپا اور جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں